Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈیرہ غازی خان: سیلاب سےتباہی،87 ہزار لوگ متاثر، سڑکیں بہہ گئیں

ویب ڈیسک: ڈیرہ غازی خان میں سیلاب نے تباہی مچادی۔ سڑکیں بہہ گَئیں۔87 ہزار لوگ متاثر ہوئے۔

ڈی جی خان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ سیلاب سےڈیرہ غازی خان کا ایک لاکھ 75 ہزار ایکڑ رقبہ زیرآب آیا۔ برساتی ندی نالوں کے سیلاب سے 87 ہزار لوگ متاثر ہوئے ۔ حادثات میں 8افراد جاں بحق ہوئے۔متاثرہ علاقوں میں 21 رابطہ سڑکیں مکمل اور جزوی متاثر ہوئِں۔ متاثرہ علاقوں میں 499 جانور بہہ گئے۔

متاثرہ علاقوں سے 972 افراد کو ریسکیو کیا گیا،14ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ کمشنر عثمان انور کے مطابق سیلاب کا پانی اترنا شروع ہو گیا جس کے بعد متاثرین کی گھروں کو واپسی جاری ہے۔123افرادریلیف کیمپوں میں موجود ہیں۔

متاثرین میں خشک راشن اور 690خیمے،500ٹینٹ ،500چٹائیاں ،200مچھردانیا تقسیم کی گئیں ہیں ۔ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

Related posts

بلوچستان اسمبلی میں شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی سے متعلق قرار داد

Rauf ansari

نو محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر

Hassam alam

کورونا ایس او پیزسےمتعلق محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری

Hassaan Akif

Leave a Comment