Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید، 6 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدر شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید ہو گئے جبکہ نائیک میر محمد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Related posts

پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے

Hassam alam

جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی اعلان

Rauf ansari

سربراہ اے این پی اسفندیار ولی کی پشاور دھماکے کی مذمت

Rauf ansari

Leave a Comment