سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ ہر گز نہیں بننے دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت سیلاب کا بہانہ بنا کر بھارت سے تجارت کرنے کے لیے پر تولنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و تشدد کو پس پشت ڈال کر ایسے اقدامات نامنظور ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں بلکہ انسانیت دشمن بھی ہیں اور بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی اقدامات کے فیصلوں کی شدت سے مخالفت کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More