Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور سیلاب زدگان کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے عمران خان کو متاثرین کی بحالی پلان پر بریف کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کے لیے کامیاب ترین ٹیلی تھون پر عمران خان کو مبارکباد دی۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ قوم خصوصاً بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم نے عوام کی آواز پر لبیک کہا اور عمران خان کی اپیل پر اربوں روپے جمع ہونا ثابت کرتا ہے کہ عوام کو ان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرتی کا بیٹا ہے اور اس نے مٹی کا حق ادا کر دیا۔ عمران خان کی نیت نیک اور سمت درست ہے جبکہ عمران خان کی کامیابی ہی پاکستان کی جیت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متاثرین سیلاب کی آباد کاری کے لیے پر عزم ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امداد میں وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔

Related posts

سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کا سسٹم بحالی کا کامیاب آپریشن

Hassaan Akif

پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے

Nehal qavi

جون کے آغاز میں ہی مہنگائی کی شرح میں دو فیصد اضافہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment