اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔
