Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: مہنگائی کی پسی عوام پرپیٹرول بم گرائے جانے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا نے آئندہ 15 روزکے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات بھجوا دیں، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لٹرتک اضافہ کی سمری بھجوادی ہے، پٹرول 5 روپے 50 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے، آئندہ پندرہ روزکے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج 31 جنوری کوکیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

Related posts

قومی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق مستعفی

ibrahim ibrahim

نیپال طیارہ حادثہ: تمام ہلاک مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں

Hassam alam

بلاول زرداری اپنے قد سے بڑی باتیں نہ کریں، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment