Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس گلزاراحمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر تاریخی اسٹینڈ لیا۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، وہاں چیف جسٹس گلزار احمد جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

Related posts

ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Hassam alam

سابق خاصہ دار اور لیویز کی تربیت کا چوتھا سیشن مکمل

Rauf ansari

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 1ارب 61 کروڑ کا اضافی بوجھ

Rauf ansari

Leave a Comment