Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے لیے منفی ہے، موڈیز

ویب ڈیسک: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کو پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے لیے منفی ثابت ہونے کی پیش گوئی کردی ۔

موڈیز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کے لیے منفی ہے۔حکمران جماعت کے پاس اکثریت نہیں،ووٹنگ 4 اپریل کو متوقع ہے۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے۔ت

حریک عدم اعتماد حکومت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق بیرونی فنڈنگ کے حصول میں تحریک عدم اعتماد رکاوٹ ثابت ہو گی۔آئی ایم ایف سے فنڈنگ کے حصول میں دشواریاں رہیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 ماہ میں پاکستان کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا۔رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 5 سے 6 فیصد رہے گا۔ اس سے پہلے جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 4 فیصد رہنے کے اندازے تھے۔

Related posts

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی وار

Rauf ansari

پی ٹی آئی کی نئی کمیٹی پارٹی آئین اور تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دے گی، فواد چوہدری

Rauf ansari

نئے پاکستان میں ہر چیز مہنگی مگر عوام کا خون سستا ہے، بلاول بھٹو زرداری

Rauf ansari

Leave a Comment