Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم غیر ملکی پرواز سے کراچی پہنچے۔ انہیں تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے لیے پاکستان بلایا گیا ہے۔ جام عبدالکریم ناظیم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے تین اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ جبکہ ناظم جوکھیو کی بیوہ نے گذشتہ روز جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کو معاف کرتے ہوئے کیس واپس لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں نے سب ملزمان کو معاف کر رہی ہوں۔ شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللّٰہ تعالی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں ،سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔

Related posts

یوم پاکستان پر اوآئی سی کانفرنس کا انعقاد باعث مسرت ہے

Hassam alam

پاکستانی بجٹ میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

Zaib Ullah Khan

پی ایس ایل7:آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاور زلمی کا ٹاکرا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment