Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

لاہور: ایندھن کی کمی اور پاور پلانٹس میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میں کمی جبکہ طلب و رسد کا فرق بھی بڑھ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت بڑھنے پر لیسکو کی بجلی کی طلب 3900 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔

این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کا شارٹ فال 1100 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ شارٹ فال بڑھتے ہی لیسکو ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد 1 گھنٹہ فورس لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، دیہی اور شہر کے مضافاتی علاقوں کے لیے کوئی شیڈول ہی جاری نہیں کیا گیا، متعدد دیہی اور مضافاتی علاقوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 19000 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔

Related posts

عمران خان نے عوام کا معاشی قتل کیا، وزیراطلاعات

Rauf ansari

شہبازشریف کو چیلنج ہےعدالت میں بلالیں ثبوت لیکر پیش ہوجاؤںگا، شہزاداکبر

Rauf ansari

پی ٹی آئی کے کارکنان بھی عمران خان کے اقدامات سے ناراض ہیں، مریم اورنگزیب

Hassam alam

Leave a Comment