Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو

اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا قوم بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب سے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے بیرونی قوتیں ناخوش ہیں۔ غیر ملکی قوتوں کو آزاد و خود مختار پاکستان قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا تختہ الٹنے میں بیرونی ہاتھ کی شمولیت قومی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت پر حملہ ہے جبکہ قوم بیرونی فتنہ گروں کے ہاتھوں ملک بیچنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرے یاد رکھے گی۔

علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیک وقت بیرونی فتنہ گروں اور مقامی مہروں کو للکارا ہے جبکہ بیرونی اشاروں پر ڈاکوؤں کی مدد سے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالروں کی چمک میں حکومت گرائیں گے تو یہ شرمناک سلسلہ کیسے روکیں گے اور اب وقت آن پہنچا ہے کہ پوری قوم اس بدمعاشی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔ قوم حق کا ساتھ دیں اور تاریخ کو تباہی کے رخ پر مڑنے سے روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

Related posts

بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز تبصرے: صدر پاکستان کی شدید مذمت

Zaib Ullah Khan

عمران خان اورمحمود خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پرمشاورت

Rauf ansari

گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment