Urdu

ریاض: سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حج 2022 کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے۔ جبکہ عازمین حج پر 48 گھنٹے سے قبل کامنفی کورونا ٹیسٹ دکھانا لازم ہو گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا جبکہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد پر پہلے سے ہی حج پر پابندی عائد ہے۔

Related posts

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی وار

Rauf ansari

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

Zaib Ullah Khan

کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 13 افراد زخمی

Rauf ansari

Leave a Comment