Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ترکی کا پہلا دورہ ہو گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر طیب ایردوان پہلے عالمی رہنما تھے جنہوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے مبارکباد دی تھی، دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر ٹیلی فون پر بھی بات کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا، عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کا مختلف کمپنیوں کے نمائندگان پر مشتمل وفد بھی ترکی کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماوں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی، دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں رہنما ملاقاتوں کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ترک صدر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، اس سال پاکستان اور ترکی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں، وزیراعظم اور ترک صدر مشترکہ طور پر ایک لوگو کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے، وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ اور صحت بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کریں گے، وزیراعظم پاکستان ترکی بزنس کونسل فورم میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینگے، پاکستان ترکی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کی ترغیب دیں گے، پاکستان کے ممتاز کاروباری شخصیات ان تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی دیرینہ تعلقات اور شاندار روایت پر مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں، ترک قیادت اور حکومت نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ حمایت کی ہے، ترکی جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ایک اہم اور فعال رکن ہے، دونوں ممالک پرامن افغانستان سمیت متعدد مسائل پر یکساں خیالات رکھتے ہیں، ترک کمپنیوں نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، ترک کمپنیوں کے سربراہان وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Related posts

کراچی میں ایک ہی روز میں 104 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے

Nehal qavi

پاکستان کو معاشی زنجیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، وزیراعظم

Hassam alam

قانون شریف خاندان کی خواہشات کے تابع نہیں ہے، فیاض چوہان

Rauf ansari

Leave a Comment