Urdu
Uncategorized

حکومت ہو نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز

چوٹی زیریں: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سندھ، پنجاب یا خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہو یا نہ ہو، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

چوٹی زیریں اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے ، متاثرین سے ملاقات اور ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آپ سب سے ملنے آئی ہوں، سیلاب سے ہونے والی تباہی، علاقوں اور محلوں کی صورتحال دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ وفاقی حکومت آپ کی بحالی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام جلد شروع ہو جائے گا، ن لیگ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آپ کو راشن پہنچائیں گے اور پہنچا بھی رہے ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ آپ کے گھر بھی بنائیں گے اور ہونے والے نقصانات کا ازالہ بھی کریں گے۔

Related posts

ندیم افضل چن ایک بار پھر سے جیالے بن گئے

Rauf ansari

ایتھرئم کے بانی پاکستان کا دورہ کریں گے

support

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا مسترد

Hassam alam

Leave a Comment