Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی، عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیں تھیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے‘۔

بعدازاں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی

Hassaan Akif

وزیراعظم نے پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور ترجمانوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

Hassam alam

سندھ ہاؤس میں کارروائی ہوئی تو ردعمل شدید ہوگا، سعید غنی

Rauf ansari

Leave a Comment