Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نےافغان عوام کی مددکیلئے5ارب روپےمختص کیےہیں ۔پاکستان انسانی بحران سے بچنےکیلئے افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی،وزیراطلاعات فوادچوہدری ،وفاقی وزیراسدعمر،شیخ رشید،مشیرخزانہ شوکت ترین اوررزاق داوَد اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نےشرکت کی ۔

ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امیدہےدنیاافغانستان سےقطع تعلق کی غلطی نہیں دہرائےگی۔افغانستان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ افغانستان کوضرورت کےوقت تنہاچھوڑناکسی کے مفادمیں نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نےافغان عوام کی مددکیلئے5ارب روپےمختص کیےہیں ۔پاکستان انسانی بحران سے بچنےکیلئے افغانستان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔پاکستان کےراستےافغان عوام کوامداد دینےوالے بین الاقوامی اداروں کوسہولیات فراہم کی جائیں۔

Related posts

کراچی میں آج سے دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے اضافے کااعلان

ibrahim ibrahim

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کرپشن کیخلاف ہماری جنگ لازم ہے

Hassam alam

اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی ا سپیکر کے ا سٹاف افسران کو معطل کردیا

Hassam alam

Leave a Comment