Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کوروناسے مزید5 جاں بحق، مثبت کیسزکی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار ہوگی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 303 کیس رپورٹ ہونے سے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار89 تک پہنچ گئی ہے ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید303کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار89ہوگئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36ہزار979کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.81فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 172 مریض اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے جس سے ملک میں اس وبائی بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 12لاکھ 41ہزار761 ہوگئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار284، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار928، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار950،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار626، بلوچستان میں 33 ہزار479، آزاد کشمیر میں 34 ہزار547 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔

Related posts

پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، شہری شدید پریشان

Hassam alam

میں نے غداری نہیں کی، جنہوں نے کی ان پر آرٹیکل 6 لگائیں، صدر مملکت عارف علوی

Hassam alam

عمران خان اپنے ورکرز کو بدتہذیبی پر اکسا رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment