نواب شاہ: قاضی احمد کے قریب گاڑی نہر میں جاگری۔ حادثے کے دوران کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق نوابشاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب نہر میں گرنے والی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ۔حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بری طرح جھلسنے کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت مشکل ہے۔
