لیہ : گولہ آڈا میں اعظم چوک کے قریب 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ریکسیو حکام کے مطابق لیہ کے علاقے گولہ آڈا میں اعظم چوک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 شدید زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
ریکسیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت خاندان ملتان سے لیہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آرہے تھے
