Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

اسٹیٹ بینک کا ٹیکس وصولی کیلئے30 اور31 دسمبر کو برانچز کھلی رکھنےکا فیصلہ

کراچی: اسٹیٹ بینک نے سرکاری وصولی،ڈیوٹی،ٹیکس جمع کرنے کیلئے تیس اور اکتیس دسمبرکومتعلقہ برانچیں کھلی رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک نے سرکاری وصولی،ڈیوٹی، ٹیکس جمع کرنے کیلئے 30اور31دسمبرکومتعلقہ برانچیں کھلی ر کھنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ سرکاری وصولی، ڈیوٹی، ٹیکس جمع کرنےمیں سہولت کے لئے کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈآفیسررات 8بجے تک جبکہ نیشنل بینک کی مخصوص برانچز رات 10بجے تک کام کریں گی۔نِفٹ کو31 دسمبر بروزجمعہ کورات 8بجے تک خصوصی کلیئرنگ کے انتظامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ فیصلہ کیاگیا ہےادائیگی کے معاملات اسی روز کلیئرنگ ہو سکیں۔ تمام بینک 31 دسمبرکو متعلقہ برانچیں نِفٹ کی طرف سے سرکاری لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے تک کھلی رہیں گی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، شاہ محمود قریشی

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment