Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے یونانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور افغان صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کے مستقبل کے لیے کوشاں ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغان صورتحال، باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یونانی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن، مستحکم اور خوشحال افغان مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ان کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

Related posts

مودی کی ایک اور چال، مقبوضہ وادی میں فوجیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیدیا

Hassam alam

وزیر اعظم نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment