Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

برازیلی شخص کا 6ہزارفٹ بلندی پرتنی رسی پرچلنے کا ریکارڈ

برازیلیا: برازیل میں ایک شخص نے زمین سے 6ہزارفٹ سے بھی زیادہ بلندی پردوگرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

برازیل کے34 سال کے خطروں کے کھلاڑی رافیل بریڈی نے دبئی میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ کی لمبائی سے بھی دگنی بلندی پرگرم ہوا کے دوغباروں کے بیچ میں تنی رسی پرچل کرنیا ریکارڈ قائم کردیا۔رافیل نے 6ہزار131 فٹ کی بلندی پرتنی رسی پرچل کر ریکارڈ بنایا جبکہ برج خلیفہ کی اونچائی 2ہزار722فٹ ہے۔

نئے اورپرخطرتجربات کے شوقین رافیل کا کہنا تھا کہ گرم ہوا کے غباروں کے درمیان تنی رسی پرچلنے کا مقصد اتنی بلندی پرتیرنےجیسے احساس کی سنسی اورآزادی کومحسوس کرنا تھا۔

Related posts

این اے 133ضمنی الیکشن ،پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

Hassaan Akif

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز ڈکلیئر کر دی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment