Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سپریم کورٹ:لاپتا طالب علم کا کیس دوبارہ سننے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دس برس سے لاپتا طالب علم کی والدہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں،لاپتا طالب علم فیصل کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا دس سال سے لاپتا ہے کوئی سراغ نہیں ملا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا یہ جبری گمشدگی کا کیس نہیں، سندھ ہائی کورٹ کا حکم حقائق کے برخلاف ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ لاپتا شہریوں کا معاملہ اتنا ایزی نہیں لیا جاسکتا اگر اتنا ایزی لیں گے تو ہائی کورٹ میں کوئی کیس نہیں چل سکتا، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ کو لاپتا طالب علم فیصل آرائیں کی گمشدگی کا کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا۔ فیصل جنوری 2012 سے صدر کے علاقے سے لاپتا ہوا، فیصل آرائیں شپ اونرز کالج میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔

Related posts

وزیرخارجہ کی بی جے پی رہنماؤں کےتوہین آمیز کلمات کی مذمت

ibrahim ibrahim

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Rauf ansari

واٹس ایپ نے اینڈروئیڈ کیلیے نئے کیمرہ انٹرفیس کی آزمائش شروع کردی

Hassam alam

Leave a Comment