Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سال 2021 کے اختتام پر7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف پورا کیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے دو ہزار اکیس کے اختتام پر سات کروڑ لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگوانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 2021 کے اختتام پر 7 کروڑ لوگوں کو مکمل طور پر ویکسین لگوانے کا ہدف مکمل کر لیا ۔ ہدف کوحاصل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے 250 بلین مالیت کی ویکسین خریدی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین خرید کر صوبوں اور عوام کو مفت میں فراہم کی۔این سی او سی کی جانب سے انتھک محنت اور معاونت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی انتظامیہ اور حکومتی ٹیموں کے کردار کا مشکور ہوں۔

Related posts

ناسا نے کھربوں میل دور ستارے کی تصویر لے لی

Hassam alam

نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا

Hassam alam

پشاور دھماکا: مقدمہ کے اندارج کے لیے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال

Hassam alam

Leave a Comment