Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں سیاحتی مقامات کو پروموٹ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حسان خاور

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہے کہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنے جا رہی ہے۔پرانے سیاحتی مقامات کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ نئے مقامات کی دریافت پر بھی کام جاری ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے شمار مقامات موجود ہیں جن کو پرموٹ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لیے نئے مقامات کی تلاش اور تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے ۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کو کم کرنے کے لیے حکومت کام کر رہی ہے۔ لیکن سیاحت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پنجاب تاریخی مقامات کی سیاحت کے ساتھ ساتھ ایگریکلچرل، صوفیانہ اور فوڈ ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت بہتر ہو گی بلکہ لوگوں کو روز گار بھی ملے گا۔

Related posts

پاکستان بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

Rauf ansari

عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست، عدالت نے تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی

Nehal qavi

بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Hassam alam

Leave a Comment