Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسد عمر نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کا خد شہ ظاہر کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک میں کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کا خد شہ ظاہر کر دیا۔

این سی او سی کے سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے واضح ثبوت اب سامنے آنے لگے ہیں۔نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پرکراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔

Related posts

حلف میں تاخیر: حمزہ شہباز کا دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Hassam alam

صدر مملکت نے آرٹیکل 75 کے تحت تین بلوں کی منظوری دے دی

Rauf ansari

ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، عمران خان

Nehal qavi

Leave a Comment