Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کے الیکٹرک کا بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کا امکان

کراچی: کراچی والوں کے لیے بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست نیپرا کو دے دی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔ کے الیکٹرک نے ایک سہہ ماہی اور ایک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتیں بڑھانے کی استدعا کی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست میں نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Related posts

کراچی: این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی شروع

Hassam alam

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر

ibrahim ibrahim

سندھ ہاوس حملہ: آئی جی اسلام آباد کی پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع

Hassam alam

Leave a Comment