Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جماعت اسلامی نے سندھ کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا

کراچی: جماعت اسلامی نے سندھ کے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھین کر مالیاتی اور انتظامی معاملات پر قبضہ جمانا چاہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی سندھ کے وسائل پر قبضہ کررہی ہے۔ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حافظ نعیم نے کہا بلدیاتی ایکٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر جاری دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

واضح رہے سندھ اسمبلی کے باہر بلدیاتی ایکٹ کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد چار روز سے دھرنے پر بیٹھی ہے۔

Related posts

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف درخواست پر فیصلہ آج متوقع

Hassam alam

کورونا کا پھیلاؤ، این سی او سی کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Hassam alam

قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا

Hassam alam

Leave a Comment