Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کے پاس ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ٹیکس ادا نہ کرنے والے ڈیڑھ لاکھ افراد کا مکمل ڈیٹا ہے۔ رواں ماہ سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں سال 2019 کی پارلیمنٹرین ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے لوگوں کی آمدن کا درست اندازہ کرنے کیلئے نادرہ اور آرٹیفشل انٹیلی جنس سے مدد لی۔ نوٹسز میں لوگوں کی آمدن کا تخمینہ لگا کر انہیں ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ نوٹس جاری کرنے کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے۔ ٹیکس نوٹس پر اعتراض کی صورت میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔ 22 کروڑ کی آبادی میں سے صرف 20 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس پیئر ہیں پانچ سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 20 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں۔

Related posts

عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں، مریم نواز

Zaib Ullah Khan

بھارت: ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک

Hassam alam

چوری لندن میں برآمدگی کراچی سے

Nehal qavi

Leave a Comment