Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی،ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اور ملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

الیکٹرک ٹرام وے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس وزیر اعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں گلبرگ سے موٹروے ایم ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کو ترجیحی بنیادوں پرشروع کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کے شہریوں کی موٹروے تک آسان رسائی ممکن ہوگی، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے کینال اورملتان روڈ پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈپر انٹر چینج بنیں گے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔

Related posts

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا رات گئے تھانہ بھاٹی کا دورہ

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس: شہباز اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں چار اپریل تک توسیع

ibrahim ibrahim

بلاول بھٹو کا بھیانک چہرہ دنیا نے دیکھ لیا، مصطفیٰ کمال

Hassam alam

Leave a Comment