Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد میں اومی کرون کے 23 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے۔23 نئے کیسز سامنے آگئے۔

اسلام آباد میں  کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے مزید  23 کیسز رپورٹ  ہو گئے۔ وفاقی دار الحکومت  میں اومیکرون کیسز کی تعداد 141 ہوگئی۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے 4 مریض سامنے آئے تھے۔

ڈی ایچ او راولپنڈی نے اومی کرون مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا  کہ ایک مریض کا تعلق راول ٹاؤن، ایک کا کینٹ جب کہ 2 پوٹھوار کے علاقے سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری سامنے نہیں آئی۔ چاروں مریض صحت مند ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این سی اوسی نے خبردار کیا ہے کہ  کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون کی صورت میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Related posts

کرپشن میں اوپر جانا حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

موٹر وے پر 50 کی چیز 100روپے میں فروخت، پی اے سی کا چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ

Hassam alam

عالمی ماحولیاتی اجلاس میں جنگلات کی تباہی کو روکنے کا عزم

Rauf ansari

Leave a Comment