Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو  سیل کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولوں کو  سیل کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں کنٹونمنٹ علاقوں سے نجی اسکولوں کی بے داخلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عظمیٰ نے کینٹ بورڈز کو تاحکم ثانی  کینٹ ایریا میں بنے  ہوئے نجی اسکولز کو  سیل کرنے سے بھی روک دیا۔

وکیل عدالت کو بتایا کہ کینٹ بورڈز میں 8300 نجی اسکول قائم ہیں  اور  ان اسکولوں میں 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔سکولوں کو سیل کیا جا رہا ہے، بچے کہاں جائیں گے

پرائیویٹ اسکولز اور طلبا کے والدین  نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے نجی سکولز کو سنے بغیر فیصلہ دیا تھا۔ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر سکول بنانے کا تھا۔کیس میں موقف سنے بفیر سخت حکم جاری کیا گیا۔

عدالت نے کینٹ بورڈز سے جواب طلب کرتے ہوئے  کیس کی  سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Related posts

فی تولہ سونا 150 روپے کمی سے 1لاکھ 25ہزار300روپے پر آگیا

Rauf ansari

ملک کا وزیراعظم اور اسکے تمام وزراء جھوٹے ہیں، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

کورونا کیسز شرح ایک فیصد سے تجاوز کر گئی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment