Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہورہے ہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ واضح نشانات سامنے آئےہیں کہ کورونا کی نئی لہرشروع ہو گئی ہے، پاکستان میں اومی کرون کے 60 فیصد کیسز کراچی اور لاہور سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا میں اومی کرون کیسز کا 400 فیصد اضافہ ہوا، امریکا اور برطانیہ میں مکمل طور پر ویکسی نیشن کرانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ویکسین کرانے والے افراد کو ویکسین نہ کرانے والے افراد کی نسبتاً اومی کرون کا کم خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،رش والی جگہوں پر جانےسے گریزکریں، اومی کرون تیزی سے پھیلتا ہے لیکن پہلے والی اقسام جتنا مہلک نہیں۔

Related posts

خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، گورنر سندھ

Zaib Ullah Khan

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آگئی

Rauf ansari

آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 106روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment