Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کرپشن کیخلاف ہماری جنگ لازم ہے

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کرپشن کے خلاف ہماری جنگ لازم ہے۔

اوآئی سی کے خودمختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ اور جملہ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا، ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سرفہرست ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان کا عزم اور عہد واضح اور مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کرپشن کیخلاف ہماری جنگ لازم ہے، سیاسی، معاشی، سماجی، ثقافتی اور ترقی کے حق سمیت تمام انسانی حقوق کو شرمندہ تعبیر کرنے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، یہ اچھی حکمرانی اور جمہوریت کی جڑوں پر ضرب لگاتی ہے اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو مجروح کرتی ہے، قانون کی حکمرانی پر اثرانداز ہوتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کرپشن، شفافیت، احتساب وجوابدہی، انصاف اور منصفانہ ویکساں مواقع کی فراہمی کی اقدار کے خلاف ہے، یہ معاشی شرح نمو کو متاثر، عدم مساوات میں اضافے اور خوش حالی کی راہ میں رکاوٹ بن کر پائیدار ترقی کے تمام 17 اہداف پر کامیاب عمل درآمد پر اثرانداز ہوتی ہے۔

Related posts

عمران خان اورمحمود خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے پرمشاورت

Rauf ansari

ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ، کراچی سب سے زیادہ متاثر

Nehal qavi

ایوب گوٹھ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے شہری جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment