Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی کا 27 فروری سے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان

لاہور: پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کردیا ۔ پی پی چیئر مین نے کیا کہ 27فروری کوکراچی سےمارچ شروع ہوگا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےکارکنوں کامارچ کیلئےمجھ پربہت پریشرہے۔حکومت کیخلاف 27فروری کو مارچ میں کراچی سےاسلام آبادپہنچیں گے۔ جتنےلوگ حکومت کیخلاف نکلیں گے اتناہی بہترہو گیا ۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ احتجاج کرناپیپلزپارٹی کاجمہوری،آئینی حق ہے۔ناجائز،نالائق،نااہل حکومت کیخلاف جدوجہدکریں گے۔ پیپلزپارٹی کراچی سےاسلام آبادتک لانگ مارچ کرےگی ۔ امیدہےہمارےاحتجاج میں کسی ادارےکی طرف سےکوئی رکاوٹ نہیں پیداکی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تاریخی مشکل میں ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنےمعاشی حالات نہیں دیکھنےپڑے ۔پیپلزپارٹی نے پہلے بھی ملک کو مشکل سے نکالا اب بھی تیارہے ۔اپنےعوام کوایک دن بھی مشکل میں تنہانہیں چھوڑسکتے ہیں ۔

بلاول زرداری نے کہا کہ الائق اور نااہل حکومت کوملک پر مسلط کیا گیا۔ سلیکٹڈحکومت کیخلاف تیاروائٹ پیپرجلدالیکشن کمیشن میں پیش کیاجائےگا۔پٹرول کی قیمت اورمہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی نےہرضلع میں احتجاج کیا تاہم اب پیپلزپارٹی کا احتجاج کا سلسلہ اب نئے دور میں داخل ہوگا ۔

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نےمارچ کیلئےہم نےمشاورت نہیں کی۔ پی ڈی ایم کا حق ہے وہ مارچ کے حوالے سے اپنا پلان کرے۔پیپلزپارٹی کےکارکنوں کامارچ کیلئےمجھ پربہت پریشرہے۔

Related posts

امریکی ریاست لوا میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

ibrahim ibrahim

سوات ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

Zaib Ullah Khan

سعودی عرب کا یوم تاسیس آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment