Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

صدر مملکت ویکسی نیشن کے باوجود دوسری بار کورونا میں مبتلا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ مارچ 2021 میں بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ٹوئٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عوام کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چار پانچ دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا اور دو رات قبل چند گھنٹوں کےلیے ہلکا بخار محسوس کیا لیکن اس کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے وبا سے محفوظ رہنے کےلیے احتیاط کی اپیل کی اور ساتھ ہی دعا بھی لکھی ‘اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) شفا دیتا ہے۔

Related posts

کرپشن میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع، بحث کروانے کا مطالبہ

Rauf ansari

اپوزیشن جماعتیں ملاقاتیں اور گزارشات کر رہی ہیں، ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا

Hassam alam

ورزش اور تفریح ایک ساتھ، فٹنس بائیک میں 55 انچ کا ایل ای ڈی نصب

Rauf ansari

Leave a Comment