Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ڈائمنڈ جُوبلی تقریبات منانے کا مقصد آزادی پر فخر کا اظہار ہوگا، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جُوبلی تقریبات منانے کا مقصد متحد پاکستانی قوم کا اپنی آزادی پر فخر کا اظہار ہوگا۔ تقریبات میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے زیرصدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جُوبلی 2022 کی تقریبات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، شہزاد نواز, سیکریٹری اطلاعات شہیرہ شاہداور سینئر افسران شریک ہوئے۔

معاون خصوصی شہزاد نواز نے وزیر اعظم کو تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تقریبات کے حوالے سے تیار کرہ مواد منفرد، مستند اور ہماری تاریخ کو مد نظر رکھ کر بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس سال یوم آزادی پر دنیا دیکھے کہ پاکستانی قوم متحد اور مضبوط قوم ہے۔متنوع ثقافت، قدرتی وسائل اور ہم آہنگی ہماری اصل پہچان ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا مرکزی پیغام اتحاد، انصاف اور اپنی آزاد حیثیت پر فخر ہونا چاہئیے۔

Related posts

حصص بازار میں منفی رجحان، 100 انڈیکس میں 281 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، عمران خان

Zaib Ullah Khan

سینئر صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ڈاکومقابلے میں ہلاک

ibrahim ibrahim

Leave a Comment