Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاکھوں ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصولی کررہے ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا دور گزر گیا اب ٹیکنالوجی کی مدد سے لاکھوں ٹیکس نادہندہ افراد سے ٹیکس وصولی شروع کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو تبدیل کریں گے۔ ٹیکس نادہندہ افراد کی شناخت ہو گئی اب لوگ خود ہی اپنی ذمہ داری پوری کریں ورنہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس نادہندہ کو اس کا ٹیکس گوشوارہ پہنچا دیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہم پیسے خورد بردکرنے والے نہیں ہیں۔لوگوں نے خود اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو انکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ تقریب میں خطاب سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ جنوری سے قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کا نظام شروع کیا جارہا ہے ٹیکس دہندہ ماہانہ ایک ہی جگہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرے گا تمام ٹرانزیکشن کو ایچ ایس کوڈ کے زریعے رجسٹر کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نئے نظام سے ٹیکس دہندہ کو سات ٹیکس اداروں سے الگ الگ ڈیل کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ ریٹرن فائل کرنا ہو گی جس سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی۔

Related posts

ثاقب نثار بتائیں انہیں کس نے کہا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں، مریم نواز

Rauf ansari

اگر شہباز شریف نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انھیں گھر بھیجنا پڑے گا

Hassam alam

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment