Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون کو پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ قراردے دیا

لاہور: پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون کو پارٹی کی مقبولیت میں کمی کی وجہ قراردے دیا۔ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شریک اراکین نے کہا کہ کچھ مجبوریوں کےتحت ن لیگ کے ساتھ کئے گئےاتحاد سے پیپلز پارٹی کوسیاسی نقصان ہوا ہے۔

پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کہا کہ موجودہ حکومت جا رہی ہے۔آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی جس کیلئےاپنا ہوم ورک مکمل کرنا ہے۔پیپلز پارٹی کو اپنے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کر لینے چاہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول زرداری نے کہا کہ لانگ مارچ کے ذریعے ہم حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔ سی ای سی اجلاس میں پی پی رہنماؤں نے پارٹی کی مقبولیت میں کمی کا ذمہ دار ن لیگ کو ٹھہرایا۔ پی پی اراکین نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہماری حریف ہے۔پیپلزپارٹی کےن لیگ سےاتحاد کاسب سے زیادہ نقصان پنجاب میں ہوا۔

پی پی اراکین نے آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان عوامی تحریک اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں سےاتحاد کا مشورہ بھی دیا۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تمام الائیڈ ونگز کی تنظیم نوکرنے کے ساتھ الیکشن مانیٹرنگ سیل کےقیام کافیصلہ بھی کیاگیا۔

Related posts

اپوزیشن کو یہ نہیں پتہ انکا وزیراعظم کون اور لیڈر کون ہے، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

اسلام آباد، کورونا ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر مساجد میں داخلے پر پابندی عائد

Hassaan Akif

سیاسی صورتحال پر نوٹس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment