Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آزادکشمیر میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام جاری

مظفرآباد: آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد بند ہونیوالی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد محکمہ شاہرات آزادکشمیر نے برفباری سے بند ہونیوالی سڑکوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانا شروع کر دی ۔

وادی لیپہ کو ہٹیاں سے ملانے والی شاہراہ کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔ بالائی وادی نیلم میں شاہراہ کو برف ہٹا کر بحال کرنا شروع کر دیا گیا ہے

بالائی وادی نیلم کے علاقوں شاردہ، کیل، شونٹھر،گریس،سرگن، تاو بٹ کی رابطہ سڑکیں برفباری سے بند ہو گئی ہیں ۔ باغ آزادکشمیر میں سدھن گلی، لسڈنہ اور محمود گلی کی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

Related posts

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی کے جھٹکے لگانے کی تیاری

Rauf ansari

وزیراعظم سے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیز کے رہنماؤں کی ملاقاتیں

Rauf ansari

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز رشتہ ازداوج میں منسلک ہو گئے

Hassam alam

Leave a Comment