بیرون ملک پاکستانیوں کو ہماری حکومت پر اعتماد ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے یہ سیکھیں کہ ٹی ٹیز کیسے باہر بھیجی جاتی ہیں؟ یہ بتائیں اپنے دور میں انہوں نے کتنی بار اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت کیا ۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شہباز شریف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو شہباز شریف علی بابا چالیس چور کہتے تھے ۔ہم ان کی ان آڈیوز کی بات نہیں کرینگے جو ہر دو ہفتے میں آرہی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ووٹ کے معاملے انہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا بلکہ انہوں نے مخالفت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔ انہیں جان بوجھ کر غلط اعدادو شمار بتائے جاتے ہیں، اسد عمر نے کہا کہ ہماری صنعت میں 28 فیصد تک اضافہ ہورہا ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو اس حکومت پر اعتماد ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہونے جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More