Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے کل عوام کو 350 ارب کا ٹیکہ لگایا، سینیٹرعبد الغفورحیدری

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کل منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ عوام پر مہنگائی کا ڈرون گرادیا گیا ہے۔ عوام خود کشیوں پر اترچکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کا دعوے دار بنتا ہے۔عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔ عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا۔ عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں۔ اب آئی ایم ایف جو فیصلے سنائے گا انہیں عمل کرنا ہے ۔

عبدالغفورحیدری نے کہاکہ پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف 26 مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں صوبوں میں مارچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہونے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی۔

Related posts

پی ڈی ایم کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاک فوج سے کسی کے تعلقات خراب ہوں گے، چودھری پرویز الٰہی

Nehal qavi

تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

Nehal qavi

بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، شیخ رشید

Hassaan Akif

Leave a Comment