Urdu
Uncategorized

لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمارکیا جانے لگا ہے، پرویز الہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ چندبرسوں سےلاہورکودنیاکےآلودہ ترین شہروں میں شمارکیاجانےلگاہے ۔ کوشش ہےاسموگ پرقابوپاکرماحول کومزید آلودہ ہونےسےبچایاجاسکے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات اور صاف پانی کی فراہمی کےمسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے وفد سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سےگزررہاہے۔ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی مسئلہ ہے۔صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی زمینوں پرہاؤسنگ اسکیمیں ماحولیاتی آلودگی کاباعث ہیں۔صنعتی پانی کوقابل استعمال بنانےکیلئےواٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگنےچاہیں۔بطوروزیراعلیٰ کوشش تھی انڈسٹریل اسٹیٹس میں تمام فیکٹریاں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں مگر افسوس ن لیگ کےدورمیں10سال تک اس پرعمل نہیں کیاگیا۔

اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر مسٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم وفاق کےساتھ ہم آہنگی رکھےہوئےہے۔صوبائی حکومتیں اقوام متحدہ کےپائیدارمشن کی تشکیل شروع کررہی ہیں۔سندھ کی ماحولیاتی تبدیلی کیلئےایکشن پلان تیارکرنےکی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

Related posts

سابق وزیرخارجہ سردارآصف احمد علی انتقال کرگئے

Rauf ansari

نیوی کے زیرانتظام چوتھی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کا آغاز

Rauf ansari

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

Hassam alam

Leave a Comment