Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہواوے ٹیکنالوجیزکے نائب صدر نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ۔ملاقات ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ہواوے ٹیکنالوجیزکے نائب صدر نے وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر ہواوے کے نائب صدر نے وزیر خارجہ کو پاکستان میں سماجی ذمہ داری کے تحت جاری اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیر خارجہ نے ہواوے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں سرکاری افسران کےلیےتکنیکی تربیتی کورسز کے اجراء کے اقدام کو سراہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران،سماجی بندشوں کے باعث ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ پبلک سیکٹر میں خدمات کی موثر انداز میں فراہمی کےلیےڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ ناگزیر ہے۔

Related posts

پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس،وزیر اعظم پارلیمینٹ ہاوس پہنچ گئے

ibrahim ibrahim

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی

Hassam alam

قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، آرمی چیف

Rauf ansari

Leave a Comment