Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.6اورگہرائی 100کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔دیر بالا،شانگلہ،ضلع خیبر، مالاکنڈ ،مردان،سوات،ضلع باجوڑ میں شدید زلزلہ آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

چلاس ، پشاور، بالاکوٹ، بٹگرام،صوابی ،چترال ،وادی نیلم،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کےمطابق زلزلے کی شدت 5.6اورگہرائی 100کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 200کلومیٹر دور افغانستان میں تھا۔

Related posts

گیس کا بحران، سندھ اور بلوچستان میں ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی بند

Hassam alam

وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کا ٹیلی فونک رابطہ

Hassaan Akif

ہرجانہ کیس: ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کو وزیراعظم پرجرح کا حق دے دیا

Hassam alam

Leave a Comment