Urdu
تازہ ترین دنیا

طالبان نے افغان اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کر دیا

کابل: طالبان حکومت نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے منجمد افغان اثاثوں کو فوری بحال کرے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے جوبائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کے سربراہ کے منجمد افغان فنڈز کی فوری بحالی کے مطالبے پر توجہ دے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ کو عالمی آواز پر مثبت جواب دیتے ہوئے افغانستان کے فنڈز جاری کرنے چاہیئیں تاکہ انسانی بحران کے شکار ملک اپنے عوام کو سہولیات اور آسانی فراہم کرسکیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں رونما ہونے والے ڈراؤنے خواب کو روکنے کے لیے منجمد فنڈز بحالی میں پہل کرے۔

Related posts

کراچی: کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل

Hassam alam

وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم سوات اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کے دورے کیلئے روانہ

Nehal qavi

Leave a Comment