Urdu
تازہ ترین کھیل

ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی مستعفی

نئی دہلی: ویرات کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے یہ عہدہ ملے سات سال ہو گئے اور اس عرصے کے دوران ٹیم کو درست سمت لے جانے کے لیے پوری کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا کام بہت ایمانداری سے کیا ،ایک نہ ایک دن سب کو جانا ہوتا ہے اور میرے لیے اب جانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سفر میں نشیب و فراز کا سامنا رہا لیکن میں نے اپنی محنت میں کمی نہیں چھوڑی اور ہمیشہ اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی ، میں نے وہ کیا جو میں کر سکتا تھا اور جو میں نہیں کر سکتا ، میں وہ نہیں کرتا ۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا دل مطمئن ہے کہ میں نے بے ایمانی سے کام نہیں کیا ۔

ویرات کوہلی نے بھارت کی کپتانی دینے پر بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا بھارتی بورڈ اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے انجن کو اوپر لے جانے میں روی شاستری سمیت جنہوں نے کام کیا ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔ویرات کوہلی نے آخر میں ایم ایس دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو آگے لے جانے میں مجھ پر بھروسہ کیا اور لیڈرشپ دیکھی۔

Related posts

گال ٹیسٹ:پہلی اننگزمیں پاکستانی ٹیم231رنزپر آؤٹ، سری لنکا کی 147 رنز کی برتری

Hassam alam

مری میں متوقع برفباری کے باعث ٹریفک پلان جاری

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت

Rauf ansari

Leave a Comment