Urdu
تازہ ترین دنیا

ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں یرغمال افراد بازیاب، حملہ آور ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں راہب سمیت یرغمال چاروں افراد کو بازیاب کروالیاگیا۔سکیورٹی اہلکاروں نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر اندر موجود 4 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جبکہ پولیس کو خدشہ تھا کہ یرغمال بنانے والے شخص کے پاس بارودی مواد موجود ہے۔پولیس نے مذاکرات کرنے کی کوشش کی اور بعد ازاں مذاکرات کے بعد ایک شخص کو بازیاب کرا لیا گیا تھا تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمال بنانے والے شخص کو ہلاک کر دیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں بیت اسرائیل نامی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا واقعہ میں پیش آیاتاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یرغمال بنانے والا شخص مسلح تھا یا نہیں۔واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب معبد میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا اوراسے براہ راست نشر کیا جارہا تھا تاہم لوگوں کو یرغمال بنائے جانے کا منظر سامنے آتے ہی نشریات روک دی گئیں۔

گورنر ٹیکساس کے مطابق ایک شخص نے یہودی معبد میں راہب سمیت چار افراد کو یرغمال بنایا۔ صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی بریفنگ دی گئی۔ امریکا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی این این نے تفتیش کاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ شخص ممکنہ طور پر عافیہ صدیقی کو رہائی دینے کامطالبہ کررہاتھا۔

Related posts

ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، اعجاز چوہدری

Hassaan Akif

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید

Hassam alam

کراچی کے نجی اسکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment