Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھے بچوں کی پیدائش

پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں 5 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ تمام بچے صحت یاب ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام بچے صحتیاب ہیں۔ خاتون کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند سے ہے۔

گزشتہ سال جون میں راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل تھا۔

Related posts

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش 330 رنز پر آوٹ،حسن علی کے 5 شکار

Hassam alam

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

Rauf ansari

روس کو یوکرین پر حملےکی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، جو بائیڈن

ibrahim ibrahim

Leave a Comment