Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے والا اسمارٹ فیس ماسک

ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کے ہر انسان کوسینیٹائزر اور فیس ماسک سے نہ صرف متعارف کرایا بلکہ ان کی اہمیت بھی سمجھائی۔ اور اب یہ دونوں چیزیں روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

وائرس سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ اب فیس ماسک دیگر بیماریوں پر بھی نظر رکھے گا، امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسا اسمارٹ فیس ماسک تیار کیا ہے جو کئی طرح کا طبی ڈیٹا کو ٹریک کرسکے گا۔ ماہرین نے این 95 ماسک کے اندر سنسر نصب کیا ہے جو طبی ڈیٹا اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جسے فیس بٹ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ سنسر سر کی حرکت کے باعث خون پمپ ہونے سے دل کی دھڑکن کی جانچ سکے گا ، جبکہ ماسک سے سانس لیک ہونے سے بھی آگاہ کرتا ہے۔ دل اور سانس کے ڈیٹا سے یہ بھی معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ تناؤ کے شکار تو نہیں۔

ابھی ماسک میں موجود سنسر کو چارج نہیں کیا جاسکتا، مگر سنسر سانس کی طاقت، حرارت، حرکت اور سورج سے ماسک کی زندگی کو 11 دن تک بڑھا سکتا ہے۔ ماسک کلینکل ٹرائلز اور دیگر ٹیسٹوں سے گزرنے کے بعد جلد ہی لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔

Related posts

کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، 70 ملین کی غیرملکی شراب برآمد

Rauf ansari

عمران خان پلید زبان کولگام دو ورنہ ہمیں کھینچنا آتی ہے، رانا ثناللہ

Rauf ansari

سونے کی قیمت میں کمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment